الہ آباد، 20 دسمبر (يو اين آئى) نارتھ سنٹرل ريلوے نے کہرے کے پيش نظر 31 دسمبر سے 15 فرورى تک 11 جوڑى پيسنجر اور ميمو ٹرينوں کو رد کرنے کا فيصلہ کيا
ہے۔
ريلوے ذرائع نے آج يہاں بتاياکہ اس کے ساتھ ہى تين جوڑى ٹرينوں کو جزوى طور پر رد کيا جائے گا۔ جھانسى سے آگرہ کينٹ جانے والى پيسنجر ٹرين کا وقت تبديل کيا گيا ہے۔